چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں اسکول مسمار کر دیا

بدھ 18-اگست-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر چھوٹے بچوں کا ایک اسکول مسمار کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں یتما کے مقام پر ایک زیر تعمیر مکان مسمار کردیا۔

بیت المقدس میں مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک بلڈوزر  سے مقامی فلسطینی شہری محمد حسین جمعہ کے ملکیتی اسکول  کو مسمار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے حسین جمعہ کے گھر سے متصل اسکول کی عمارت مسمار کی۔ اس اسکول میں رواں سال ہی تدریسی عمل کا آغاز ہوا تھا۔

خیال رہے کہ بیت صفافا کا علاقہ یہودی غنڈہ گردی اور اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کی زد میں ہے اور یہاں پر قابض ریاست نے ’گیوات ھماتوز‘ نامی ایک یہودی کالونی تعمیر کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی