چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمںٹ کی قید میں 6 ماہ کی توسیع

پیر 16-اگست-2021

اسرائیل کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے فلسطینیی پارلیمنٹ کے زیر حراست سینیر رکن اور فلسطینی سیاست دان یاسر منصور کی انتظامی قید میں مزید چھ ماہ کی تجدید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یاسر منصور کو اسرائیلی فوج نے 16 فروری 2021ء جو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید کے تحت چھ ماہ کے لیے پابند سلاسل کر دیا تھا۔

یاسر منصور کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب قابض فوج نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کو روکنے کے لیے سرکردہ فلسطینی شخصیات کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران قابض فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا جن میں سے کئی سرکردہ سیاست دان اور فلسطینیی پارلیمنٹ کے منتخب ارکان بھی شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی