مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے رہاءشی اور انسانی ہم آہنگی کے کوآرڈینیٹر کار لین ہیسٹینگز نے کہا کہ فلسطینی بچے نا صرف تعلیم بلکہ حفاظت کے بھی حقدار ہیں۔
انہوں نے فلسطینی طلباء کے لیے نئے تعلیمی سال کو دوبارہ شروع کرنے کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں 2،200،000 بچے اپنے سکولوں میں واپس جا رہے ہیں اور انہیں محفوظ محسوس کرنے کا حق حاصل ہے۔
کوآرڈینیٹر نے زور دیا کہ بچوں کو خصوصی حالات کے پیش نظر بین الاقوامی قانون کے تحت خصوصی تحفظ فراہم کیا جاءے۔
ہیسٹنگز نے کہا کہ 2021 کے آغاز سے 79 فلسطینی بچے شہید ہوءے اور 1269 دوسرے بچے قابض صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہوءے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ اسراءیلی جارحیت کے دوران 67 فلسطینی بچے شہید ہوءے اور اسراءیلی حملے کے نتیجے میں جنین میں ایک اور بچہ شہید ہو ھیا۔
ہیسٹنگز نے اس بات پر زور دیتے ہوءے کہا کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں نے 11 بچوں کو شہید کیا 584 زخمی ہوئے جبکہ یہودی آباد کاروں نے 24 بچوں کو زخمی کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ جون 2021 سے اب تک 225 فلسطینی بچے اسرائیلی حراستی مراکز میں قید ہیں۔ اس نے اسرائیل کو بچوں اور اساتذہ کو سکول جانے کے دوران آبادکاروں کے حملوں سے بچانے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔