چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا غزہ کی پٹی کے لیے اقتصادی’سہولیات‘ کا اعلان

اتوار 15-اگست-2021

جمعہ کے روز اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے لیے معاشی "سہولیات” کا اعلان کیا  ہے۔ مئی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان غزہ کی پٹی پر لڑئی گئی جنگ کے بعد یہ اب تک کا بڑا معاشی پیکج ہے۔ فلسطینی میڈیا میں اس جنگ کو’معرکہ سیف القدس‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

"سہولتوں” کا اعلان فلسطینی دھڑوں کی جانب سے 10 مئی سے پہلے والی پوزیشن کی واپسی میں تاخیر کے جواب میں مزاحمتی کارروائیاں تیز کرنے کی دھمکی دینے کے فورا بعد آیا ہے۔

قابض حکومت کی سرگرمیوں کے نام نہاد کوآرڈینیٹر نے غزہ کی پٹی کے ساتھ تجارت اور معاشی حالات میں نرمی کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

"کوآرڈینیٹر” کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگلے اتوار تک غزہ کے 1350 تاجروں کو ایریز چیک پوائنٹ (بیت حانون) کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی علاقوں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور  تجارتی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ سے داخلے کی اجازت ان لوگوں کو دی جائے گی جو کرونا وائرس کی ویکسین لگواچکے ہیں اور جو صحت یاب ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی سے  کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے اندرون فلسطین میں  برآمدات کھولنے اور غزہ کی پٹی میں درآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر کو کام کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے سامان ، سیورج، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی