جمعه 09/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے 183 کیسز کی تصدیق

اتوار 15-اگست-2021

مقبوضہ بیت المقدس میں "کرونا کنٹرول یونٹ” کے ایک رکن علی الجبرینی نے بتایا ہے کہ شہر میں "کرونا” وائرس کے فعال انفیکشن کیسز کی تعداد بڑھ کر 183 ہوگئی ہے۔

الجبرینی نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ بدھ کو 22 نئے کیسز کااندراج کیا گیا جبکہ جمعرات کو 21 اور جمعہ کو 20 کیسز سامنے آئے۔اسی دوران 14 متاثرین کی صحت یابی کی تصدیق کی گئی۔

 انہوں نے "کرونا” ویکسین کی تیسری خوراک کی فراہمی کا اعلان کیا اور کہا کہ 50 سال سے زیادہ عمر والوں اور  12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ویکسینیشن سٹیشن اگلے منگل اور بدھ کو صور باہر سکول میں کھولا جائے گا۔

الجبرینی نے صحت کی سفارشات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ  شہری بند جگہوں پر ماسک پہنے ، سماجی دوری ، ذاتی حفظان صحت ، ویکسینیشن  اور سینی ٹائزیشن کا اہتمام کریں۔

مختصر لنک:

کاپی