اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں قابض اسرائیل کو اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے محاصرے کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔”
اسلامی جہاد کے میڈیا ترجمان طارق سلمی نے اس بات کی تصدیق کی کہ محاصرہ جارحیت اور اسرائیلی دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی بلکہ اس کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں محاصرے اور تعمیر نو میں رکاوٹ کے ذریعے قابض دشمن کی دہشت گردی اور جارحیت جنگ میں اپنی سلامتی اور فوجی ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہمارے لوگوں کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈالنے کےزمرے میں آتی ہے۔
سلمی نے اس بات پر زور دیا کہ "سیف القدس‘‘معرکے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی فوجی اور سیکیورٹی ناکامی کے بارے میں جو میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ اس فوج کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹیں ایک زبردست مذمت ہے جو معصوم شہریوں کے خلاف ان کے جرائم کی گواہی دیتی ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام اور اس کی نا اہلی اور ناکامی کو چھپانے کی کوشش اور ایک فریب انگیز فتح کی تصویر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ مگر ہم اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے محاصرے کو اپنی ناکام چھپانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔