چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے2200 مکانات کی تعمیرکا منصوبہ

جمعہ 13-اگست-2021

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی نام نہاد سول ایڈمنسٹریشن نے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں میں مزید 2200 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے غرب اردن کے سیکٹر ’سی‘ میں یہودیوں کے لیے ایک ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول ایڈمنسٹریشن کے منصوبے کو عن قریب اسرائیلی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں شامل مکانات غرب اردن کے تمام علاقوں میں موجود کالونیوں اور الگ تھلگ کالونیوں میں بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے اقتدار سنھبالنے کے بعد یہ اب تک کا یہودی آباد کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی