چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل اور مراکش کے درمیان تین معاہدے

جمعہ 13-اگست-2021

اسرائیلی وزیرخارجہ یایئر لاپیڈ کے دورہ مراکش کے موقع پر دونوں ممالک نے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ 

دونوں ممالک نے ان معاہدوں میں سیاسی مشاورت، ہوا بازی اور ثقافت میں قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ 

اسرائیلی وزیرخارجہ نے معاہدوں پر دستخط کے بعد کہا کہ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کی اگلی نسلیں بہرہ ور ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گزشتہ برس دسمبر میں اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

 متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد مراکش وہ چوتھی عرب ریاست تھی، جس نےگزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی راہ اپنائی۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی