اسرائیلی فوج نے منگل کی شام کہا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کی مرکزی کمان کے ساتھ مشترکہ مشقیں مکمل کر لی ہیں۔
قابض فوج کے بیان کے مطابق مشقوں کے دوران ، فورسز نے فضا میں مختلف آپریشنل منظرناموں کے تجربات کیے جن میں زمینی ، فضائی اور مشترکہ خطرات کے خلاف مشترکہ مشقیں شامل ہیں جب کہ مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فضائیہ کا 133 واں سکواڈرن ، امریکی فضائیہ کے 494 ویں سکواڈرن کے ساتھ "مقبوضہ فلسطین کے عوفدا ایئر بیس” پر "ڈیزرٹ ایگل” مشق کے دوران مشقیں مکمل کیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے درمیان یہ تاریخی تعاون اسرائیل اور امریکا کے درمیان طویل مدتی اتحاد اور اسٹریٹجک تعاون کی ایک اور مثال ہے۔