چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت کا مناسب وقت پربھرپور جواب دیں گے: حسن نصراللہ

منگل 10-اگست-2021

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں "اسرائیل” اور لبنان کے  درمیان  جو کچھ  ہوا "بہت خطرناک” ہے اور ایسا پچھلے 15 سال میں نہیں ہوا۔

سال 2006 کی فتح کے موقع پر ایک تقریر کے دوران نصر اللہ نے وضاحت کی کہ اسرائیلی دشمن 15 سال پہلے لبنان میں مزاحمت سے محروم کرنا چاہتا تھا.

حزب اللہ نے زور دیا کہ لبنان پر کسی بھی اسرائیلی فضائی فورس کی جارحیت کا مناسب طریقے سے جواب دیا جائے گا۔ہم اپنے ملک کی حفاظت کے مقصد کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیل کو لبنان کی سرزمین کو تاراج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دشمن کے خلاف کھلے آپریشن ہیں۔ ہم اسرائیلی دشمن کی جارحیت کا جواب کسی ویران علاقے پر راکٹ فائر کرکے نہیں کریں گے بلکہ ہماری جوابی کارروائی شمالی فلسطین اور وادی گولان میں ہوسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی