جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس عرب باشندوں کے قتل پرچشم پوشی کررہی ہے:عبرانی اخبار

منگل 10-اگست-2021

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عرب باشندوں کے خلاف ہونے والے مجرمانہ تشدد اور قتل جیسے سنگین جرائم میں اسرائیلی پولیس کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اندرون فلسطین میں تشدد اور قتل جیسے سنگین جرائم پرخاموشی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق عرب باشندوں کےقتل اور تشدد کے کئی واقعات میں اسرائیلی پولیس کو مجرموں کا علم ہے مگر اس کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں فلسطینیوں کے قتل کے واقعات کے عینی شاہد اور گواہ موجود ہیں جن کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیلی پولیس ان ثبوتوں کی بنیاد پر یہودی آباد کاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریز کررہی ہے۔

عبرانی اخبار نے اسرائیلی پولیس کے فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں قتل کے واقعات کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 2021 کےدوران اب تک یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 10 خواتین اور 62 مردوں سمیت 72 فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مگراسرائیلی پولیس ان میں سے کسی ایک کیس کی بھی تحقیقات نہیں کرسکی۔

مختصر لنک:

کاپی