اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف علاقائی جنگ کی طرف جا رہے ہیں اور ہمیں اس جنگ کی لگام پہلے ہی آگے بڑھ کراپنے ہاتھ میں لے لینی چاہیے۔
سابق آفیسر بریگیڈیر الدرزی جو عسکری ادارے کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انٹیلی جنس ڈویژن کے سابق رکن ہیں نے ریڈیو 103 ایف ایم عبرانی کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کے خطرات کا اندیشہ ظاہر کیا۔
اسرائیل کی شمالی سرحد پر حالیہ ایام میں حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں انہوں نے یہ مجھے تعجب نہیں ہے۔ اس صورت حال میں شمالی محاذ اور شام ایک محاذ ہیں۔ ایران اورحزب اللہ بھی ایک الگ محاذ ہیں۔ حالیہ ایام میں لبنان کی سرحد پر جو کچھ ہوا اس میں حزب اللہ اور ایران کے پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ حزب اللہ اور ایران مشرق وسطی اور لبنان کی درز کمیونٹی مل کر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔