جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا نے اسرائیل کو لبنان پربڑے حملے سے روکا: اسرائیلی تجزیہ نگار

منگل 10-اگست-2021

پیر کے روز ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت کی انتظامیہ کو جنوبی لبنان پر سخت حملے شروع کرنے سے منع کیا تھا.

یونی بن منوچیم تجزیہ کار کے مطابق بائیڈن کی انتظامیہ نے جنوبی لبنان میں سخت ردعمل سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا۔ اس کا مقصد ایران کی طرف سے ویانا میں ایٹمی مذاکرات کو نقصان پہنچانے سے بچانا تھا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی حدود سرحدوں پر سخت کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں حزب اللہ نے اسرائیل پر کئی راکٹ داغے جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی