چهارشنبه 30/آوریل/2025

مراکشی وزیراعظم کا اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار

پیر 9-اگست-2021

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو’کے اے این‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید 11 اور 12اگست کو مراکش کا دورہ کررہے ہیں۔ گذشتہ برس اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ مراکش ہے۔

مراکشی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبید اپنے مراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ سے ملاقات کریں گے تاہم وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ یائرلبید کے ساتھ ملاقات نہیں کرسکتے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے تین ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اگست کے وسط میں مراکش کا دورہ کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی