قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل ہفتے کے روز ایک مزاحمتی مرکز اور زرعی اراضی پر بمباری کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جبالیا کے مشرق میں سول انتظامیہ کےایک مرکز پر تین بم گرائے جب کہ شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر زرعی اراضی پربھی بمباری کی۔
اسرائیلی فوج کی اس بمباری کے نتیجے میں کسم قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری طرف اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں آتش گیر مواد یہودی کالونیوں پر پھینکنے کے جواب میں متعدد اہداف پر بمباری کی ہے۔