جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے وادی گولان اور الجلیل پر راکٹ حملے

ہفتہ 7-اگست-2021

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے قابض اسرائیل کے زیرتسلط وادی گولان اور الجلیل شہر میں کم سے کم 10 راکٹ حملے کیے ہیں جنہوں نے صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

لبنانی حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزارع شعبا کے قریب اسرائیلی تنصیبات پر کم سے کم 10 راکٹ داغے گئے ہیں۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر الشہید علی کامل محسن اور شہید محمد قاسم طحان گروپوں نے مزارع شعبا کے قریب اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط علاقوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے 122 ملی میٹر دھانے والے دسیوں راکٹ قابض اسرائیل پر فائر کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ حملے جمعرات کے روز لبنان میں الجرمق اور الشواکیر کے مقامات پر اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا رد عمل ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوج نےعیت قینیا یہودی کالونی، نافیہ اتیف اور وادی گولان میں سنیر کے مقامات پر لبنانی راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے کم سے کم 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل فضا ہی میں تباہ کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی