اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کو حیران کن قرار دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ حزب اللہ کے جوابی راکٹ حملوں پر اسرائیلی سیکیورٹی ادارے حیران رہ گئے ہیں۔
اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو اندازہ نہیں تھا کہ حزب اللہ فضائی بمباری پر راکٹ حملے کرے گی۔ تاہم حزب اللہ نے اسرائیلی بمباری کے جواب میں راکٹ حملے کرکے صہیونی حکام کوحیران کردیا۔
خیال رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گذشتہ روزایک درجن کے قریب راکٹ داغے جن میں الجلیل اور مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔