چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان کا عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ

ہفتہ 7-اگست-2021

لبنان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر لبنان کی سرزمین پرجاری حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کے قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر لبنان پر فضائی حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی برادری صہیونی ریاست کو لبنان پرحملے روکنے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالے۔

حسان دیاب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پر حملے اقوام متحدہ کی جنگ بندی سے متعلق قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی اور لبنان کی سالمیت اور خود مختاری کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں جب کہ دوسری طرف لبنان حزب اللہ نے اسرائیلی ریاست کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی