قابض فوج نے اتوار کی شام ملک کے شمال میں لبنان کی سرحد کے ساتھ "سنبیم” کے نام سے فوجی مشقیں شروع کیں جو کل شام تک جاری رہیں گی۔
فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ مشقوں کا منصوبہ 2021 کے تربیتی پروگرام کا حصہ اور فوج کی ایک فعال نقل و حرکت کا تسلسل ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں جنگ کے دنوں کے لیے افواج کی صلاحیتوں اور تیاریوں کو جانچنے اور حالیہ آپریشنل واقعات سے سیکھے گئے اسباق کو استعمال کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فوج لبنان کی سرحدوں پر اپنی تیاریوں کو جاری رکھے گی اور مسلسل بہتر بنائے گی۔ ترجمان نے ان مشقوں کو شمال کے باشندوں کی حفاظت کا کام قرار دیا۔