کل ہفتے کو عبرانی میڈیا نے بتایا کہ قابض حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں سرحد سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو مضبوط بنایا جائے۔
عبرانی چینل کان نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت نے کام شروع کرنے کے لیے ایک بجٹ منظور کیا ہے۔اس حفاظتی دیوار کے منصوبے کی کل لاگت آٹھ سو پچاس ملین شیکل (258 ملین ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے۔
سرحدی رکاوٹ کو تکنیکی ذرائع ، کیمرے اور سینسر فراہم کیے جائیں گے۔ اسی طرح کی دیوار غزہ کی پٹی کی سرحد پر بھی تعمیر کی گئی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل نے بتایا کہ حال ہی میں شمال میں غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف پچھلے ڈیڑھ ماہ میں پانچ افراد نے لبنان سے سرحد عبور کی اورعلاقے میں آباد کار دشمن عناصر کی دراندازی سے خوفزدہ ہیں۔