جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا نے اسرائیل کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی

اتوار 1-اگست-2021

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی ریاست کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت تین ارب چار سو ملین ڈالر ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اس معاہدے میں تکنیکی سامان ، نیوی گیشن سسٹم ، معاون آلات اور اسپیئر پارٹس شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے قابض اسرائیل  کو 18 CH-53K ہیوی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کی توثیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی قومی مفادات کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی مضبوط تیاری اور اس کی  دفاعی صلاحیت کو تیار اور برقرار رکھیں۔

معاہدے میں اہم ٹھیکیداروں میں لاک ہیڈ مارٹن اور جنرل الیکٹرک ہیں۔

اور گذشتہ مئی میں وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی فوج کو 735 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی پر اتفاق کیا۔

مختصر لنک:

کاپی