شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کا نئے سال کے لیے 560 ارب شیکل کا بجٹ تجویز

ہفتہ 31-جولائی-2021

اسرائیلی حکومت نے نئے مالی سال 2022ء کے لیے مجموعی بجٹ کا مسودہ تیار کرنے کے بعد کابینہ کے ارکان میں تقسیم کیا ہے۔ بجت کے مسودے میں نئے مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 5 کھرب 60 ارب شیکل لگایا گیا ہے۔ یہ مجوزہ بجٹ رواں سال کے بجٹ کی نسبت 22 ارب 30 کروڑ شیکل زیادہ ہے۔ رواں سال کا مجموعی بجٹ 537 اعشاریہ7 ارب شیکل رکھا گیا تھا۔

کل اتوار کے روز اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں نئے بجٹ پر غور کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مجوزہ بجٹ وزرا کو اپنی مرضی کے مطابق ترامیم کا اختیار ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اضافہ آبادی کے تناسب میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کامجوزہ بجٹ اتحادی حکومت کے دعووں کی عکاسی نہیں کرتا تاہم عوام سے کیے وعدوں کی کسی حد تک تلافی ضرور ہوگی۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنی حکومت کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر بجٹ کنیسٹ سے منظور نہیں کرایا گیا بلکہ اسے براہ راست اسرائیلی حکومت کی طرف سے منظوری دی جاتی رہی ہے۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں بجٹ خسارے کا تخمینہ6 اعشاریہ 8 فی صد رکھا گیا ہے۔آئندہ سال کے اختتام تک بجٹ خسارہ 3 اعشاریہ 9 فی صد تک پہنچ سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی