چهارشنبه 30/آوریل/2025

فرانسیسی صدر کی جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کرائیں گے: اسرائیل

جمعہ 30-جولائی-2021

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون سمیت دنیا بھر کی متعدد شخصیات کے خلاف اسرائیلی "پیگاسس” پروگرام کے ذریعے جاسوسی کے الزامات کی انکوائری کرائیں گے۔

عبرانی اخبار یدیعوت آحرونوت کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں گینٹز اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی کے مابین ایک ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ  اسرائیل کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے موبایل ایپ کی شکل میں ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے صحافیوں ،  اسرائیل کی مخالف شخصیات ، مختلف ممالک کے صدور اور ریاستی رہ نماؤں کی جاسوسی کی اطلاعات ہیں۔ ” این ایس او "کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ” پیگاسس "پروگرام کے استعمال کے الزامات کے بعد اسرائیل پرسخت دباؤ ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعوی کیا کہ فرانس میں ممتاز عہدیداروں کے فون ہیک کرنا ممنوع ہے۔ اسرائیلی کمپنی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ سرکردہ شخصیات کی جاسوسی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر "اسرائیل” کو ان شرائط کی کوئی خلاف ورزی کا پتہ چلتا ہے تو ، وہ جاری کردہ لائسنسوں کی شرائط کی تعمیل کی روشنی میں کام کرے گا۔

گینٹز نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کو کی صرف انسداد دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

 فرانسیسی میڈیا نے وزیر دفاع پارلے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے گینٹز کو بتایا کہ فرانس اسرائیل کی طرف سے جاسوسی کےالزامات کی تحقیقات کا منتظر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی