کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی املاک کی مسماری اور قیمتی اراضی کی کھدائی کی مہم شروع کی اور کئی مقامات پر فلسطینیوں کی اراضی پر کھدائی کی گئی۔
بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بلڈوزروں کے ساتھ القدس کے متعدد مقامات پرکھدائی کی اور فلسطینیوں کی املاک مسمار کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے شمالی قلندیہ میں کار پارکنگ کے قریب فلسطینیوں کی متعدد دکانیں مسمار کردیں۔
ادھر قابض فوج نے القدس میں الرام کے مقام پر دوار ابو شہید چوک میں فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی کی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے الطور میں گھوڑوں کا ایک اسطبل بھی مسمار کردیا۔