جمعه 15/نوامبر/2024

شہدا کا خون وطن عزیز کی سرحدوں کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوگا: حماس

جمعرات 29-جولائی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدوں کے تعین کا ذریعہ ثاب ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے شادی سلیم کی شہادت پر ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہدا کا پاک خون وطن کی آزادی اور اس کی سرحدوں کا نقشہ تیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری قوم عشروں سے قربانیاں دیتی چلی آ رہی ہے۔ ہم وطن کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ بیتا کے مقام پر فلسطینیوں نے قابض دشمن کے خلاف ہمیشہ زندہ رہنے والا انقلابی معرکہ انجام دیا ہے۔ شہدا وطن کی آزادی اور حق واپسی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر راہ ہموار کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی