اسرائیل اور امریکا نے ایک مشترکہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو مار گرانے کے لیے لیزرسسٹم تیار کریں گے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل سات کے مطابق اسرائیل کی رفائل کمپنی اور امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن لیزر سسٹم تیار کریں گی۔ دونوں کمپنیاں اپنے اپنے ملک میں فوجی سازو سامان تیار کرنے کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں نے اسرائیل میں پہلے سے تیار لیزر سسٹم کو آپریٹ کرنے اور امریکا میں اس کی مارکیٹنگ کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
ٹی وی چینل کے مطابق مجوزہ لیزرسسٹم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فضائی خطرات کا تعین کرنے، ڈرون طیاروں، جنگی طیاروں ، میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔