اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کی وبا ایک بار پھرحملہ آور ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2600 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ رواں سال مارچ کےبعد اسرائیل میں کرونا کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق کرونا کا شکار ہونے والے 10 فی صد مریض بیرون ملک سے واپس آنے والوں پر مشتمل ہیں۔ یہ تمام افراد بن گوریون ہوائی اڈے کے راستے بیرون ملک سے واپس آئے۔ ان میں سے صرف 152 کو کرونا ویکسین دی گئی ہے۔
ادھر وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 93 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ ان میں مثبت کیسز کا تناسب 2 اعشاریہ 32 فی صد تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کی وبا سے کل متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 63 ہزار 680 ہے جب کہ چھ ہزار چار سو اکسٹھ اموات ہوچکی ہیں۔ اسرائیل میں اس وقت کرونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 147 ہے۔