چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، گذشتہ ہفتے دو فلسطینی شہید

اتوار 25-جولائی-2021

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران غرب اردن کے لاقوں میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 46 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجےمیں 8 صہیونی آباد کار زخمی ہوئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں فلسطینی دوران حراست وحشیانہ تشدد سے شہید ہوا۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 13 مقامات پرجھڑپیں ہوئیں۔ اسی روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 17 سالہ ایک فلسطینی محمد منیر التمیمی شہید ہوا۔ التمیمی کو اسرائیلی فوج نے النبی الصالح گاؤں میں گولیاں ماری گئیں جہاں ریلی میں شریک 22 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسئ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کےمقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں ہونے والے تصادم میں 2 صہیونی فوجی زخمی ہوئے جب کہ اس علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑُپوں میں 300 فلسطینی زخمی ہوئے۔

گذشتہ ہفتے القدس، باب العامود، النبی صالح، نعلین، المغیر، رام اللہ ، سلفیت کے نواحی علاقے الراس، بیتا، بیت دجن، بتسھارکالونی کے اطراف، طمون، طوباس، کفر قدوم اور قلقیلیہ کے علاقے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی