چهارشنبه 30/آوریل/2025

یک طرفہ اسرائیلی اقدامات خطے میں عدم استحکام کا باعث ہیں: شاہ اردن

جمعرات 22-جولائی-2021

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ  اسرائیل کی طرف سے یک طرفہ اقدامات خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ اسرائیل کو یک طرفہ اقدامات سے اجتناب کرنا ہوگا۔

امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ اردن کو اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات پر گہری تشویش ہے۔

اردن کے بادشاہ نے اس ملاقات کے دوران  فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔  اور کہا کہ اردن فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کو منصفانہ طریقے سے ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی موجودگی میں ہونے والے اس اجلاس میں متعدد علاقائی امور خصوصا فلسطین کے مسئلے  اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اردنی فرمانروا کا یہ غیراعلانیہ امریکی دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران وہ امریکی کانگرس کے ارکان ، وزیرخارجہ اور دیگر سینیر قیادت سے ملاقات کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی