جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا کا اسرائیل پر فلسطینی اتھارٹی کی معاشی مدد پر زور

جمعرات 22-جولائی-2021

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے قابض حکومت سے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش معاشی بحران کے حل میں مدد کرنے پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو رپورٹ کے مطابق امریکی عہدے داروں نے قابض حکومت سے فلسطینی اتھارٹی کے معاشی بحران کو حل کرنے میں مختلف ذرائع کے ذریعے مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر ٹیکس محصولات میں کٹوتی کو کم کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے برائے فلسطینی اسرائیل امورہادی عمرو نے خطے کے دورے کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی خصوصا معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال کے علاوہ کچھ معاشی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے رابطے کیے ہیں جو ان رابطوں کا ایک اہم پہلو ہے۔

مختصر لنک:

کاپی