قابض صہیونی ریاست کی نام نہاد مرکزی عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ فلسطینیوں کو کڑی سزائیں سنائی ہیں۔ ان تمام فلسطینیوں کا تعلق اللد شہر سے ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی مرکزی عدالت نے آٹھوں فلسطینی نوجوانوں پر’خطرناک الزامات‘ عاید کیے ہیں۔ ان الزامات میں گذشتہ مئی میں القدس اورغزہ پر اسرائیلی حملوں کےخلاف مظاہروں کے دوران ایک یہودی خاندان کے گھر پر پٹرول بم پھینکنے کا الزام شامل ہے۔
عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور ان کا عدالتی ٹرائل ابھی جاری ہے۔
ملزمان میں 19 سالہ طلبہ الطوری، رافت الطوری، 22 سالہ جاسر ابو زید، 21 سالہ جلال ابو زاید،19 سالہ نصار ابو زاید، 20 سالہ مسالم الطوری اوردو نابالغ لڑکے شامل ہیں۔