جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں یہودی غنڈہ گردی پر پاکستان کی شدید مذمت

منگل 20-جولائی-2021

پاکستان کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں کی فول پروف سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا  ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی روکنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لیے فوری حرکت میں آئے۔

وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں پر تشد بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مترادف ہے۔

پاکستان نے فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے تمام دیرینہ مطالبات اور بنیادی حقوق انہیں فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں پر سرائیلی فوج کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی بند کرائے۔

مختصر لنک:

کاپی