فلسطینی اسیران کلب نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ شدید بیمار فلسطینی قیدی ایاد نظیر عمر کی زندگی خطرے میں۔ اس کی زندگی بچانے کی کوشش نہ کی گئی اسیرکی زندگی جا سکتی ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔
خیال رہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے اسیر ایاد نظیر عمر کے سر میں رسولی ہے جس کے باعث اس کی حالت انتہائی خراب ہے۔ شدید تکلیف کے باوجود اسیر عمر کو مجد جیل میں قید کیا گیا ہے اور اسے کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر عمر کے میڈیکل ٹیسٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی زندگی خطرے میں ہے۔ اس کے سرمیں ایک رسولی ہے تاہم اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ 39 سالہ اسیر ایاد نظیر عمر کو اسرائیلی فوج نے 2002 کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس کے بعد اسے فلسطینی تحریک آزادی کی جدو جہد میں حصہ لینے کی پاداش میں 24 سال عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔