سه شنبه 18/مارس/2025

رات کے وقت فلسطینی مظاہروں پر صہیونی خاتون دانشور چلا اٹھیں

اتوار 18-جولائی-2021

اسرائیل کی ایک خاتون دانشور سارہ ہٹزنی کوھین نے اخبار’اسرائیل ٹوڈے‘میں لکھے اپنے ایک مضمون میں غرب اردن میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی خاتون کالم نگار نے لکھا ہے کہ غزب اردن کے فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کو نکال باہر کرنے کا طریقہ غزہ کے فلسطینیوں سے سیکھ لیا ہے۔ غرب اردن کے فلسطینی رات بھر مظاہرے کرتے ہیں جن کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی نیندیں حرام اور زندگی کٹھن  ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رات کے وقت فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے، رات کے وقت سڑکیں بلاک کرنا ، سڑکوں پر ٹائر جلانا اور یہودی کالونیوں کے قریب دھواں چھوڑنے والے چیزیں جلانا ہمارے لیے انتہائی پریشانی اور تشویش کا باعث ہیں۔

مسز کوھین نے مزید لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے رات کے وقت کے مظاہروں نے غرب اردن میں تعینات اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کی زندگی دشوار بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بیتا کے مقام پر ایفتیاریہودی کالونی کے قریب فلسطینوں نے رات کے وقت مظاہرے کیے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی