کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے 33 طلبا اسرائیلی زندانوں میں بدستور قید ہیں۔ ان میں سے بعض فلسطینی طلبا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق فلسطینی طلبا بالخصوص جامعہ بیرزیت کے طلبا کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلبا اور دیگر طلبا کو پابند سلاسل کرنا طلبا کوان کے حقیقی کردار اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سے دور رکھنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔