چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی زخمی

جمعرات 15-جولائی-2021

گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا فوجی چوکی پر قابض فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی گولی مار کر زخمی ہوگیا۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی فلسطینی کی کار سے گولی لگنے سےزخمی ہوگیا۔ اسے بازو میں گولی لگی۔

واقعے کے بعد حملہ آور بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ قابض فوج نے بتایا کہ  انہوں نے تعاقب کیا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر اس کی تلاش کی مگر فائرنگ کرنے والا فلسطینی پکڑا نہیں جا سکا۔

آپریشن کے بعد قابض فورسز نے قلندیا چوکی کو بند کردیا اور شہریوں کو دونوں سمتوں میں جانے سے روک دیا۔

قلندیا چوکی مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ کے درمیان قلندیا شہر کے قریب واقع ہے۔ یہ چوکی سنہ 2000 میں دوسری انتفاضہ کے بعد قائم کی گئی تھی۔ یہ مرکزی چوکی مغربی کنارے کے شمال کوالقدس سے الگ کرتی ہے۔

قلندیا چوکی مغربی کنارے میں لگ بھگ 100 مستقل اسرائیلی چوکیوں میں سے ایک  ذلت آمیز مقام ہے۔

مختصر لنک:

کاپی