جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے فلسطینیوں کے 11 مکانات مسمار کردیے، درجنوں بے گھر

جمعرات 15-جولائی-2021

کل بدھ کے روز اسرائیلی غاصبانہ کارروائیوں کے دورام رام اللہ (وسطی مقبوضہ مغربی کنارے) کے شمال مشرق میں "المغیر” گاؤں کے قریب فلسطینی شہریوں کے "القوبون” میں موجود 11 مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔

صحافی کارکن  فارس کعبانہ  نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج کی بڑی تعداد متعدد ٹرکوں کے ساتھ علاقے میں دھاوا بولا اور اس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر مسماری کا  عمل شروع کیا ہے جس سے ارشیدات قبیلے کے 11 خاندانوں کی ملکیتی املاک اور مکانات مسمار کردیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے زرعی ٹریکٹر ، پانی کے ٹینک اور شمسی توانائی کے یونٹ ضبط کرنے کے علاوہ وہاں کے شہریوں کی املاک اور اس کا سامان قبضے میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی