اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپیڈ نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال "دو ریاستی حل” کی طرف جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ "لپیڈ” نے کل روپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی ایک سرکاری کانفرنس میں شرکت کی جس میں 27 وزرائے خارجہ موجود تھے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ "دو ریاستی حل” کے بارے میں بات کرنا اب بیکار ہے۔
انہوں نے "دو ریاستوں کے حل” سے منسلک کیے بغیر عرب ممالک کے ساتھ کسی سمجھوتے کے حصول کے امکان کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ اب عرب ممالک دو ریاستی حل کے پرزور حامی نہیں ہیں۔
لپیڈ نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں دو ریاستی حل کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہمارے اور اعتدال پسند عربوں کے مابین ایک اچھی بات ہو رہی ہے۔ میں دوسرے ممالک کے لئے بھی دائرہ امن کو بڑھانا چاہتا ہوں اور یہ کہ آخر میں فلسطینیوں کو بھی شامل کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی دو ریاستوں کے حل کے خیال کی حمایت کرتے ہیں ، لیکن اس کے لئے بھی شرائط ہیں ، بشمول امن کی خواہش مند ریاست بھی۔