چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں 38 فلسطینی خواتین پابند سلاسل

منگل 13-جولائی-2021

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 38 فلسطینی خواتین غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل ہیں۔ انہیں بدترین معاشی اور حراستی مشکلات کا سامنا ہے۔ زیر حراست خواتین کو بدترین ظلم، جبر اور تشدد کا سامنا ہے اورانہیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق کی سنگین پامالیوں پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے فلسطینی اسیرات کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوئی ٹھوس لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی خواتین قیدیوں کو کئی طرح کے مظالم کا سامنا ہے۔ زیر حراست خواتین کو ان کے پیاروں سے ملاقات تک کی اجازت نہیں دی جاتی۔ زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی بیٹی سھیٰ عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئی ہیں مگر قابض حکام ماں کو بیٹی کی تدفین میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ زیرحراست فلسطینی خواتین میں 11 ایسی خواتین ہیں جو بچوں کی مائیں ہیں۔ انہیں ان کے بچوں سے بھی دور اور محروم رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی