قابض اسرائیلی ریاست کی کابینہ نے اتوار کے شام ہونے والے اجلاس میں فلسطینی ٹیکسوں کی رقوم میں سے 597 ملین شیکل کی رقم کی کٹوتی کی منظوری دی ہے اور کہا ہے کہ اس رقم کے مساوی رقم ان فلسطینی خاندانوں کو ادا کی جاتی ہے جو اسرائیلی جیلوں میں قید یا لڑائی میں مارے جا چکے ہیں۔
عبرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی ٹیکسوں میں سے 597 ملین شیکل کی رقم کی کٹوتی کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم سال 2020ء کے دوران فلسطینی اسیران اور شہدا کے خاندانوں کی کفالت پرصرف کی جانے والی رقم کےبرابر ہے۔