قابض اسرائیلی وزیر داخلہ آئیلیٹ شیکڈ نے کہا ہے کہ نئی حکومت مغربی کنارے یا القدس میں آباد بستیوں کو منجمد نہیں کرے گی۔
شیکڈ نے اخبار "اسرائیل ہیوم” کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کومت مغربی کنارے کے علاقوں کے سیکٹر کو” C "سے” A "یا” B "میں تبدیل نہیں کرے گی۔ یہاں تک کہ اس حوالے سے امریکا کی کوئی تجویز بھی قبول نہیں کی جائے گی۔
متبادل وزیر اعظم اور وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ کی یہودی آباد کاری کی مخالفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ لپیڈ کےموقف کی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر دفاع بینی گینٹز آباد کاروں کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
دو ہفتے قبل آبادکاری ذیلی کمیٹی نے مغربی کنارے میں منصوبوں کی منظوری دی تھی۔
یہ 7 مہینوں میں پہلی بار آباد کاری ذیلی کمیٹی کی تشکیل کےبعد غرب اردن میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔