جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ

اتوار 11-جولائی-2021

مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر  لین ہیسٹنگز نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر عائد تمام  بندشوں کو ختم کریں۔

ہیسٹنگز نے غزہ کی پٹی کے اپنے حالیہ دورے کے بعد  ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے 10 مئی کو  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے  کرم ابو سالم کراسنگ کے راستے سامان کا داخلہ ابھی بھی کھانے پینے کی اشیاء تک ہی محدود ہے۔ طبی سامان اور ایندھن، زرعی سامان  اور دیگر بنیادی اشیا کی غزہ کو سپلائی معطل ہے۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے قابض حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اور باہر جانے والے سامان اور لوگوں کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں سامان کی باقاعدہ  اور غیر مشروط ترسیل کے لیے اسرائیل کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 مجریہ 2009ء  پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

کوآرڈینیٹر نے بیان کیا کہ اقوام متحدہ کا "اس وقت اندازہ لگایا گیا ہے کہ ابھی بھی 250،000 افراد کو باقاعدہ صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی