اسرائیل کی انتہا پسند تنظیموں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے پرچارک گروپوں نے 18 جولائی کو قبلہ اول پر وسیع پیمانے پر دھاوے بولنے کی تیاری شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتحاد تنظیم ہیکل نے’ تیشا بآو‘یا ہیکل کی مسماری کے موقعے پرمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کے لیے یہودی آبادکاروں کو وہاں پر جمع ہونے اور تلمودی تعلیمات کےمطابق اجتماعی عبادت میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
اس موقعے پر یہودی آباد کار پرانے بیت المقدس میں ایک اشتعال انگیز مذہبی جلوس بھی نکالیں گے۔
ادھر طلبہ برائے ہیکل سلیمانی اور معبد ٹرسٹ نامی دو گروپوں نے ’جبل معبد ایدینا‘ کےنام سے ایک نئی تنظیم میں ادغام کیا ہے۔
یہ گروپ سنہ 1967 کےمقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں سرگرم عمل ہے۔
خیال رہے کہ پانچ اگست کو دنیا بھر کے یہودی یومِ سوگ مناتے ہیں، یہ دن دسری صدی عیسویٰ میں رومیوں کے ہاتھوں بیت المقدس کی تباہی کی یاد میں منایاجاتا ہے۔ اس دن تمام یہودی روزہ رکھتے ہیں۔ ان کا روزہ 25 گھنٹے پر محیط ہوتا۔