جمعه 15/نوامبر/2024

الاقصیٰ ٹی وی چینل کے نامہ نگار کو اسرائیلی عدالت سے10 ماہ قید کی سزا

جمعرات 8-جولائی-2021

اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی صحافی اور الاقصیٰ ٹی وی چینل کے نامہ نگار طارق ابو زید کو10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

طارق کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ ان کے خلاف کئی ماہ سے جاری مقدمہ کی کارروائی میں غزہ سے نشریات پیش کرنے والے الاقصیٰ ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے صحافی طارق ابو زید کو 10 ماہ قید اور 8 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی فیصلے کے تحت طارق ابو زید کو آئندہ اتوار 11 جولائی کو رہا کیا جائے گا۔ وہ گذشتہ دس ماہ سے مسلسل پابند سلاسل ہیں۔

قابض فوج نے طارق ابو زید کو یکم اکتوبر 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد سات بار ان کے خلاف عدالتی ٹرایل کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ابو زید کو بتاح تکفا نامی ایک بدنام زمانہ ٹارچر سیل میں منتقل کیا گیا جہاں اس پر کئی روز تک بد ترین تشدد کیا جاتا رہا۔ وہاں سے اسے الجلمہ حراستی مرکز اور پھر مجد جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی