اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے سنہ 2014ء کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص القسام بریگیڈ کی طرف سے دشمن کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے قابض فوج کے خلاف غزہ کے محاذ پر ’العصف الماکول‘ معرکے کے دوران کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ میں القسام کی طرف سے درجنوں اہم کارروائیاں انجام دی گئیں جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔
ان کارروائیوں میں قابض فوج کے توپ خانے پر حملوں سے لے کر الغول بندوق کی گولیوں تک اور سمندر میں کمانڈوز کی کارروائی سے اسرائیلی ریاست کے آرمرڈ برگیڈ ، بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں کی کارروائیاں شامل ہیں۔
مزاحمت کے ذریعہ کی گئی کاروائیوں میں القسام بریگیڈ کے توپ خانے سے لے کر "غول” رائفل ، اور بحری کمانڈو ڈائیونگ ،قابض دشمن کے اسلحہ سازی یونٹ کو نشانہ بنانے تک ، اور انجینئرنگ یونٹ کے دھماکہ خیز مواد پر بمباری ، ملٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیمروں سے آپریشنوں کی ریکارڈنگ اور آپریشنوں کے ذریعے عمارتوں کو ہلا دینے تک کی کارروائیاں شامل ہیں۔
سنہ 2014ء کی جنگ میں القسام بریگیڈ کے راکٹوں نے صہیونی ریاست کے حیفا شہر کو نشانہ بنایا جب کہ حال ہی میں مئی کے دوران لڑی گئی جنگ میں القسام بریگیڈ نے راکٹوں کی نئی جنریشن کا استعمال کیا جو 240 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ شہاب اور ابابیل ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس کے زیادہ موثر نتائج سامنے آئے۔
سنہ 2014ء کی جنگ میں القسام بریگیڈ نے اپنے بحری کمانڈوز کو زیکیم کے مقام پر سمندر میں اتار اور قابض دشمن کی بحریہ پرحملہ کیا۔
آٹھ جولائی 2014ء کو القسام بریگیڈ نے زیکیم نامی اسرائیلی فوج کے نیول اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
جمعرات 17 جولائی کو القسام نے مشرقی رفح میں صوفا کے مقام پر قابض دشمن کے انٹیلی جنس مرکز میں گھر وہاں پربم نصب کیا جس کے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
انیس جولائی ہفتے کے رواز غزہ کے وسطی علاقے میں ابو مطبیق کے مقام پر القسام کے 12 کمانڈوز قابض دشمن کے مرکز میں گھس گئے اور قابض فوج کی تین جیپوں کو دھماکے سےاڑا دیا جس میں 6 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔