مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر رہائش پذیر فلسطینیوں سے 100 فلیٹ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی بلدیہ کی طرف سے سلوان میں 100 رہائشی فلیٹ میں رہائش پذیر فلسطینی خاندانوں کو نوٹس جاری کیے گئے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے یہ فلیٹ غیرقانونی ہیں جن کی تعمیر کے لیے حکام سے اجازت نہیں لی گئی۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے’کنگ پارک‘ منصوبے کے مفاد میں فلسطینی شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس پارک کے منصوبے کو توسیع دی جاسکے۔
اسرائیلی ریاست کی بلدیہ کے ڈپٹی میئر اریہ کینگ کا کہنا ہےکہ انہوں نےفلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ متبادل مقامات پر متنقل ہوجائیں مگر انہوں نے وہاں سے دوسرے مقامات پرجانے سے انکار کردیا جس کے بعد انہیں مکانات فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔