فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے کل اتوار کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تفوح کے مقام پردانتوں کے ایک پرائیویٹ اسپتال پر فائرنگ کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ مسلح افراد جن کا تعلق عباس ملیشیا سے تھا نے ایک ڈینٹل کلینگ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت کچھ راہ گیر بھی وہاں سے گذر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ غانم ارزیقات ڈینٹل کلینک پر کی گئی۔ قبل ازیں غانم ارزیقات نے بتایا تھا کہ سیاسی رہ نما اور حکومت کے ناقد نزار بنات کے قتل کے بعد فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی پاداش میں ان کے خلاف اشتعال انگیز مہم شروع کی گئی تھی۔
ارزیقات نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نزار بنات کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اداروں کی طرف سے انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے کلینک کے بائیکاٹ کی ترغیب دی جا رہی ہے۔