فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت نے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو غرب اردن صوبے کا صدر منتخب کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی مرکزی قیادت اور شوریٰ کونسل کے انتخاب کے موقعے پر صالح العاروری کو سال 2021ء تا2025ء تک غرب اردن صوبے کا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔
العاروری اس وقت بیرون ملک ہیں اور وہ حماس کے مرکزی سیاسی شعبے کے نائب صدر ہیں۔ العاروری کے انتخاب سے قبل غزہ کی پٹی اور بیرون ملک حماس کے سربراہان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔
رواں سال مارچ میں حماس کے غزہ کی پٹی کے سیاسی شعبے کی قیادت دوسرےسیشن میں بھی یحییٰ السنوار کے سپرد کی گئی تھی جب کہ خالد مشعل کو ماہر صلاح کی جگہ بیرون ملک حماس کے سیاسی امور کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
العاروری حماس کی مرکزی قیادت کا حصہ ہیں اور وہ اسرائیلی زندانوں میں 18 سال قید کاٹ چکے ہیں۔