عباس ملیشیا نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم ایک عدالت میں پیش ہونے والے وکیل اور تین سماجی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے ایڈووکیٹ مہند کراجہ اور تین سماجی کارکنوں جہاد عبدو، ابو السبع القطش کو حراست میں لے لیا۔ اس موقعے پرآنے والے صحافیوں کو آدھے منٹ کے اندر اندر عدالت سے باہر جانے کا حکم دیا گیا۔
خیال رہے کہ مہند کراجہ اور دوسرے سماجی کارکنوں کی گرفتاری دو مقامی فلسطینی رہ نماؤں غسان السعدی اور محمد فراجہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ان دونوں کو نزار بنات کے قتل کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس میں شرکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔