چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی جارحیت،ایک اور فلسطینی شہید

پیر 5-جولائی-2021

قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں  قصرہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی فائرنگ کی زد میں آ کر 21 سالہ محمد فرید علی حسن شدید زخمی ہوگیا جو کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے شہید کے بھائی کے گھر پر دھاوا بولا اور اس پر گھر میں گھس کر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

قابض فوج کی فائرنگ سے حسن شہید ہوگیا جب کہ دو دوسرے فلسطینی ھلال عبدالغنی عودہ اور عبدالباسط یوسف حسن گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے علاوہ یہودی آباد کاروں نے بھی فلسطینی شہریوں کےگھروں پر دھاوے بولے اور پتھراؤ کیا۔

ادھراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے احمد حسن کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی تازہ بربریت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے بھی فلسطینی نوجوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی